Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روہڑی میں 9 محرم الحرام کا ماتمی جلوس، دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

9 محرم کے جلوس کے دوران کاندھا دینے کی کوشش میں 6 عزادار شدید گرمی اور حبس کو برداشت نہ کرتے ہوئے بے ہوش ہو گئے۔
اپ ڈیٹ 08 اگست 2022 07:07pm
عزاداروں کو بے ہوشی کے عالم میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
عزاداروں کو بے ہوشی کے عالم میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز

سندھ کے شہر روہڑی میں 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے دوران دم گھٹنے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

نواسہ رسولﷺاور ان کے رفقاء کی یاد میں روہڑی سے امام بارگاہ شاہ عراق سے برآمد ہونے ہونے والے قدیمی نوڈھالی کربلا کے تعزیے کو کاندھا دینے والے 6 عزا دار دم توڑ گئے۔

9 محرم کے تاریخی نو ڈھالی کربلا کا تعزیہ جب علی الصبح برآمد ہوا تو عزاداران کی بڑی تعداد نے کاندھا دیا، اس دوران کاندھا دینے کی کوشش میں 6 عزادار شدید گرمی اور حبس کو برداشت نہ کر تے ہوئے بے ہوش ہو گئے ۔

جنہیں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد میں سے 3 کی شناخت دل شیر، حسن علی اور منصور کے نام سے ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق روہڑی میں ہوا میں نمی کا تناسب اسی فیصد سے بھی زیادہ جس کی وجہ سے حبس بڑھ گئی ہے۔

sindh govt

محرم

rohri