صدر، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد
صدرمملکت عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرعارف علوی کا ارشد ندیم کو جیولین تھرو میں ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک، آپ قوم کا فخر ہیں۔
ارشد ندیم کو جیولین تھرو میں ریکارڈ قائم کرنے اور کامن ویلتھ گیمز 2022 میں طلائی تمغہ جیتنے پر بہت بہت مبارک ہو۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 7, 2022
آپ قوم کا فخر ہیں۔#CommonwealthGames2022 #CWC2022 pic.twitter.com/UuBfWEtmPm
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنی محنت اور بہترین کارگردگی سے تاریخ رقم کردی ہے، گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک، ارشد ندیم قوم کا فخراور ہمارا قومی ہیرو ہے۔
General Qamar Javed Bajwa, COAS congratulates Arshad Nadeem for creating history with his exceptional performance in #CWG setting a new record. “Arshad Nadeem is pride of the nation and our national Hero” COAS pic.twitter.com/oh1BY5R59h
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 7, 2022
ادھر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا، شاباش، ارشد ندیم ! آپ نے پاکستان کا سرفخرسے بلند کیا ہے، پاکستان زندہ باد!
Pakistan Armed Forces congratulate Arshad Nadeem for an outstanding performance in #CWG and winning gold medal for Pakistan in Javelin Throw. Brilliant Arshad Nadeem, well done for making Pakistan proud.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 7, 2022
Pakistan 🇵🇰 Zindabad
یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے تاریخی تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا تھا ،ارشد ندیم نے فائنل میں 90اعشاریہ 18میٹر کی ریکارڈ تھرو کی تھی۔
Comments are closed on this story.