Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

جھوٹا اغوا، والدین کو بلیک میل کرنے والے بچے کا ڈراپ سین

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پانچ لاکھ روپے تاوان کیلئے بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔
شائع 07 اگست 2022 08:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور پولیس نے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر والدین کو بلیک میل کرنے والے 14 سالہ لڑکے کو تلاش کرلیا۔

پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پانچ لاکھ روپے تاوان کیلئے بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ خبیب 5 اگست کو والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے گھر چھوڑ کر چلا گیا۔

انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لکشمی چوک کے قریب سے دوست کے اسنوکر کلب سے بچے کو برآمد کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خبیب نے موبائل کال پر لڑکیوں کی آواز نکال کر اپنے والدین کو پانچ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ بھی تھانہ بادامی باغ میں درج کر دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

lahore

Child Kidnap