Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘کیا ہم کوئی غلام ہیں؟’ شیریں مزاری امریکی سفیر پر برہم

شیریں مزاری خیبرپختونخوا حکومت کو گاڑیوں کا تحفہ دینے والے امریکی سفیر کو حساس علاقوں کا دورہ کرائے جانے پر برہم
شائع 07 اگست 2022 05:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ طورخم پر شدید تنقید کی ہے۔

حالانکہ دو روز قبل پشاور میں پی ٹی آئی حکومت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گاڑیوں کا تحفہ وصول کیا تھا اور ان کے ساتھ میٹنگ بھی کی تھی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیریں مزاری نے لکھا کہ امریکی سفیر اور اس کے گینگ نے طورخم جاتے ہوئے حساس علاقوں پر پرواز کی اور جائزہ لیتے رہے، جن علاقوں میں عام پاکستانی نہیں جا سکتے وہاں امریکی سفیر کے لیے سرکاری بریفنگ اور ریڈ کارپٹ کا اہتمام کیا گيا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ کیا بلوم وائسرائے ہے اور اس کا نام اور تکبر سب پر حاوی ہے؟ تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ایجنڈے کا ایک اور نکتہ پورا ہوا، کیا ہم غلام ہیں؟

shireen mazari

Donald Bloom

US Ambassador