Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘رانا ثناء اللہ اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑجائیں’

بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے، بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے، فواد چوہدری
شائع 07 اگست 2022 12:14pm
آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ اوہیں، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ اوہیں، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فوادچوہدری کاکہنا ہے کہ ‏رانا ثناء اللہ اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑجائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے وزیرداخلہ راناثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏راناصاحب اپنی اوقات کےمطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ اوہیں، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں، یہ نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑجائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے، بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔

pti leader

اسلام آباد

Rana Sanaullah

Fawad Chaudhary