Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کا شریف خاندان سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ

پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بلیو بک کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، شریف خاندان کی سیکیورٹی پر 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، وزیرداخلہ پنجاب
شائع 07 اگست 2022 08:48am
شریف خاندان کو صرف بلیو بک کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی ملے گی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شریف خاندان کو صرف بلیو بک کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی ملے گی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ کرلیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بلیو بک کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، شریف خاندان کی رہائش گاہوں، دفاتر اور ذاتی سیکیورٹی پر 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شاہی خاندان کو صرف بلیو بک کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی دی جائے گی، پنجاب پولیس کے 500 سے زائد اہلکاروں کی واپسی کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

lahore

Punjab Govt

Sharif Family

police security