کیوبا میں آسمانی بجلی گرنےسےتیل کےذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی
کیوبا میں آسمانی بجلی گرنے سے تیل کے ذخیرے میں بڑے پیمانے پرآگ لگ گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیوبا کے صدر نے اپنے بیان میں کہا تیل کے ذخیرے لگنے والی آگ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تیل کے ذخیرے میں ایسے وقت میں لگی، جب کیوبا کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔
مقامی میڈیاکے مطابق حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ 77 افراد زخمی اور 17 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
آگ کے شعلوں کو بھجانے کے لئے فائر فائٹرز صورتحال پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
تیل کے ذخیرے میں آگ 5 اگست کی شام آٹھ ٹینکوں میں سے ایک میں لگی، جو50,000 کیوبک میٹر ایندھن رکھ سکتی ہے۔
حادثے کے باعث اطراف کے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ حکام نے لوگوں کو گھر کے میں رہنے کی تاکید کی ہے۔
Comments are closed on this story.