Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

زمین کی گردش میں تیزی، اب ہمیں کیا کرنا ہوگا؟

زمین کی گردش تیز ہو رہی ہے اور کرہ ارض کا اب تک کا سب سے چھوٹا دن ریکارڈ کیا گیا ہے
شائع 06 اگست 2022 08:55pm
تصویر: لائیو سائنس
تصویر: لائیو سائنس

سائنس دانوں کے مطابق ہمارے سیارے “زمین” کی گردش تیز ہو رہی ہے اور کرہ ارض کا اب تک کا سب سے چھوٹا دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کا تیزی سے گھومنا وقت کے نوٹ کئے جانے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

اس کے برعکس، متعلقہ اداروں نے تنبیہہ کی ہے کہ وقت کے ساتھ کوئی بھی ممکنہ چھیڑ چھاڑ تباہ کن اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔

گریگورین کیلنڈر میں آخری تبدیلی 16ویں صدی کے دوران ہوئی تھی۔ ایک یہ ٹائم ٹریکنگ سسٹم ہے جو ہم تب سے ہی استعمال کر رہے ہیں۔

تاہم، کچھ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اسے ایک بار پھر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

لومونوسوف ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی میں کام کرنے والے سائنس دان لیونیڈ زوتوف کے مطابق، زمین کے تیزی سے حرکت کرنے کی وجہ سمندری تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

29 جون 2022 کو زمین نے اپنا اب تک کا سب سے چھوٹا دن ریکارڈ کیا، جس نے 24 گھنٹے سے 1.59 ملی سیکنڈ پہلے اپنی گردش مکمل کی۔

زمین کو گھومنے میں 24 گھنٹے لگتے ہیں۔ بعض اوقات یہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملی سیکنڈ کے ایک حصے سے اوپر نیچے ہوسکتا ہے، تاہم ایک ملی سیکنڈ کی تبدیلی انتہائی نایاب ہیں۔

زوتوف کا خیال ہے کہ سیارہ کافی عرصے سے تیزی سے گردش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا، “2016 کے بعد سے زمین میں تیزی آنا شروع ہوئی ہے۔” سائنس دانوں کے پاس کئی ممکنہ وجوہات ہیں کہ کیوں زمین اپنی گردش کو تیز کرنے اور اپنے دن چھوٹے کرنے لگی ہے۔

یہ خیالات سیارے کی اندرونی یا بیرونی تہوں، سمندروں، جواروں، یہاں تک کہ اس کی آب و ہوا میں تبدیلیوں پر منحصر ہوسکتے ہیں۔

زمین کے تیزی سے گھومنے کا ہمارے لیے کیا مطلب ہو سکتا ہے؟

زوتوف کے مطابق، اگر زمین کا اسی طرح رفتار کے ساتھگردش کرنا جاری رہتا ہے تو وقت کی پیمائش کے عالمگیر طریقے سے “ایٹامک کلاک” کو تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر تیز رفتار گردشیں رہیں تو دنیا کی سب سے قابل اعتماد ایٹمی گھڑیوں کے ذریعے “منفی ٹائم لیپ” کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس عمل میں گھڑیوں کو ایک سیکنڈ پیچھے کرنا ہوگا۔

زوتوف کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں رفتار میں کوئی قابل ذکر اضافہ جاری رہے گا، اور اس اقدام کو شاید کبھی نافذ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

Earth spinning faster

shortest day

time tracking system

Gregorian calendar

atomic clocks