Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

واقعی ایک “چُمّی” تو بنتی ہے!!!

ناصر خان جان نے اپنے نومولود بیٹے "ایان" کے لیے ایک "چُمّی" کا مطالبہ کردیا
شائع 06 اگست 2022 05:30pm
تصویر: انسٹاگرام/ناصر خان جان
تصویر: انسٹاگرام/ناصر خان جان

پاکستان کے مشہور سوشل میڈیا سینسیشن ناصر خان جان نے اپنے نومولود بیٹے “ایان” کے لیے ایک “چُمّی” کا مطالبہ کردیا ہے۔

ناصر خان جان اپنے بیٹے کی پیدائش سے بظاہر بہت خوش نظر آتے ہیں اور تواتر سے اس کے ساتھ تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں۔

اس بار بھی انہوں نے ٹوئٹر پر ننھے منے ایان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی، جس میں وہ ایک درخت تلے اپنے بیٹے کو بوسہ دیتے نظر آرہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، “میرے بچے کیلئے ایک چمی۔”

جہاں اکثریت ناصر خان جان کی دیگر پوسٹس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتی ہے، وہیں انے بیٹے پر آن لائن محبت نچھاور کی جارہی ہیں۔

نیٹیزنز نے ان کے بیٹے کیلئے پیار اور دعاؤں کا انبار لگا دیا ہے۔

ناصر خان جان ایک معروف سوشل میڈیا اسٹار ہیں جو اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کو ان کے بات کرنے اور کھانے کا طریقہ پسند آیا، اس لیے ان کے مضحکہ خیز مواد وائرل ہونا شروع ہوا۔

بعد میں، انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے نام لیکر ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

گزشتہ سال ان شادی ہوئی تھی، مداح ان کے لیے خوش تھے اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے تھے۔

اب وہ ایک بیٹے کے خوش نصیب باپ ہیں۔

Son

nasir khan jan

Kiss