Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی فنڈ قائم، وزیراعظم کی مدد اپیل

شہبازشریف نے کہا کہ متاثرین کی مدد جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے
اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 12:08pm
زیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے اجلاساے پی پی
زیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے اجلاساے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کے لئے قائم امدادی فنڈ میں 5 ارب روپے جاری کرتے ہوئے مدد کی اپیل کردی ہے۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مخیرحضرات سے دل کھول کرمدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کو دوبارہ آباد کرنے میں ہاتھ بٹائیں کیونکہ بارشوں نے سیلاب کی صورت میں قیامت صغری برپا کی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ متاثرین کی مدد جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ رقوم اکاؤنٹ نمبر’جی 12164’ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں غیر معمولی تباہی ہوئی ہے، جس سے سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب میں نقصانات ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بلوچستان بارشوں سے ہونے والی تباہی میں جاں بحق 170 افراد کے لواحقین میں سے 90 کو دس دس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔

بلوچستان

PM Shehbaz Sharif

Relief Operation