Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کامن ویلتھ گیمز: پہلوان انعام بٹ کو بھارتی حریف سے شکست، سلور میڈل جیت لیا

پاکستانی پہلوان کو 86 کلوگرام کیٹگری میں بھارتی حریف کے ہاتھوں شکست
اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 08:42am
سلور میڈل نام کرنے میں کامیاب رہے۔ فوٹو — فائل
سلور میڈل نام کرنے میں کامیاب رہے۔ فوٹو — فائل

برمنگھم: برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ فائنل میں اپنے مدِ مقابل سے چِت ہوگئے۔

پاکستانی پہلوان 86 کلوگرام کی کیٹگری میں ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں بھارتی حریف سے شکست کے بعد سلور میڈل نام کرنے میں کامیاب رہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے اب تک میڈلز کی تعداد 4 ہوگئی ہے جس میں ایک سونا، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

دوسری جانب ایونٹ میں پاکستانی ریسلر عنایت اللّٰہ نے 65 کلو گرام کی کیٹیگری میں برانز میڈل جیت لیا ہے۔

ریسلنگ کے مقابلے میں عنایت اللّٰہ نے اسکاٹ لینڈ کے راس کونیلی کو دوسرے راؤنڈ میں شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

birmingham

inam butt

wrestling

Commonwealth Games