پنجاب کی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
گورنرہاؤس میں پنجاب کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں 21 رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ سمیت پاکستان تحریک انصاف، ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
نئی کابینہ سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنرہاؤس میں حلف لیا۔
وزیراعلیٰ چودہدری پرویزالہیٰ کے27 جولائی کو منصب سنبھالنے کے بعد پنجاب کی 21 رکنی کابینہ نے آج حلف اٹھایا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی ہدایت پرعمرسرفراز چیمہ سمیت 3 رہنماؤں کو وزیر اعلیٰ کا مشیر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرنے کی سمری بھی گورنر پنجاب کو بھیج دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کا حلف جمعہ (7 اگست) کو گورنر ہاؤس میں ہونا تھا لیکن گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی سیلاب زدگان کے ساتھ مصروفیت کے باعث تقریبِ حلف برداری ایک روز تاخیر کا شکار ہوئی۔
دوسری جانب حلف برداری تقریب کے حوالے سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اورجمہوریت کی روایت کو برقراررکھنا چاہیے اور اس سلسلے کو آگے بھی بڑھائیں گے۔
کابینہ میں شامل اراکین کو کونسا قلمدان دیا؟
پاکستان تحریئک انصاف کے ڈاکٹر مراد راس صوبائی وزیر تعلیم، میاں محمود الرشید صوبائی وزیر برائے بلدیات کا قلمدان دیا گیا۔
ڈاکٹریاسمین راشد صوبائی وزیر صحت، راجہ بشارت صوبائی وزیر کوآپریٹو اور میاں اسلم اقبال صوبائی وزیر ہاؤسنگ و صعنت کی وزارت دی گئی۔
وزراء کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر کو وہیں سے ہی شروع کریں گئے جہاں سے یہ رکا تھا۔
Comments are closed on this story.