Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر خارجہ کا مقبوضہ وادی کی صورتحال سے متعلق او آئی سی سیکرٹری جنرل کو خط

مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی مخدوش ہو چکے ہیں، کشمیریوں کی حقوق کےحصول تک اوآئی سی سفارت محاذ کو لیڈ کرے
شائع 05 اگست 2022 05:22pm
جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔ فوٹو — فائل
جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی اتحاد تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹری کو ابراہیم حسین طحہ کو خط لکھ دیا۔

بلاول بھٹو نے ابراہیم حسین کو خط میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو 3 سال گزر چکے ہیں۔

خط میں وزیر خارجہ نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی مخدوش ہو چکے ہیں، کشمیریوں کی حقوق کےحصول تک اوآئی سی سفارت محاذ کو لیڈ کرے۔

انہوں مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر اوآئی سی کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہیں، لہٰذا اوآئی سی کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی جاری رکھے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنے تین سال مکمل ہوگئے، بھارت نے8 اگست 2019 میں آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کرکے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔

بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال منایا جارہا ہے۔

Indian occupied Kashmir

OIC

FM Bilawal