Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف پروگرام : آرمی چیف کا سعودی اور اماراتی حکام سے رابطہ

دونوں ممالک نے آرمی چیف کو بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی
اپ ڈیٹ 05 اگست 2022 02:31pm
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، تصویر فائل
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، تصویر فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکام سے رابطے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کی قیادت سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پربات کی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی جانب سے آرمی چیف کو بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

چند روز قبل ہی غیرملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف اور امریکی ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

جنرل قمرباجوہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز قرض دینے کا عمل تیز کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے وائٹ ہاؤس کو قرض کا عمل تیز کروانے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے پر زور دیا تھا۔

آئی ایم ایف اورپاکستانی حکام کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے بعد ہی آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔

اس کے علاوہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےاپنی ٹوئٹ کے ذریعے آئی ایم ایف سے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے شئیر کیا تھا۔

pakistan army

Qamar Javed Bajwa

IMF program