Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مہوش حیات ‘یوکے مسلم فلم’ کی پہلی اعزازی سرپرست مقرر

کہانیوں کو مثبت ومنفرد انداز میں پیش کرنے سے عالمی سطح پر ‘اسلاموفوبیا’ میں کمی آئے گی۔
شائع 05 اگست 2022 11:27am

مارول کی پہلی مسلم سُپرہیرو سیریز ‘مس مارول’ سے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی مہوش حیات نے ایک اور اعزازاپنے نام کیا ہے۔

مہوش کو برطانوی فلاحی تنظیم ‘یو کے مسلم فلم’ نے اپنے فلاحی منصوبوں کی پہلی اعزازی سرپرست مقرر کیا ہے۔

مہوش حیات کے علاوہ کینیڈین نژاد امریکی مسلمان لکھاری لینا علی کوبھی نظیم کے فلاحی منصوبوں کی پہلی سرپرست کے طورپرمقرر کیاگیاہے۔

اس تنظیم کا مقصد اسکرین پر مسملمانوں کا مثبت تشخص اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ اسلام سے نفرت انگیزی پرمبنی مواد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

یوکے مسلم فلم کی جانب سے سوشل میڈیا پراناؤنسمنٹ کے علاوہ مہوش نے بھی پوسٹس شیئر کیں۔

شوبزویب سائٹ ‘ورائٹی’ کو انٹرویو میں مہوش نے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ اُن کی شمولیت سے ابھرتی ہوئے مسلمان شوبز شخصیات کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

مہوش حیات کے مطابق ، ‘مین اسٹریم میڈیا اورانترنیشنل اسکرین پر سلمانوں کو منفی اندازمیں دکھانے کے باعث ہی اس پر امن ترین مذہب کے لیے غلط خیالات پائے جاتے ہیں ۔’ اداکارہ پُریقین ہیں کہ اس تنظیم کے بینرتلے کہانیوں کو مثبت اور منفرد انداز میں پیش کرنے سے عالمی سطح پر ‘اسلاموفوبیا’ میں کمی آئے گی۔

یوکے مسلم فلم کے لیے بطورلکھاری اور ہدایت کارہ کام کرنے والی لینا خان نے بھی سرپرست مقرر ہونے پرخوشی کا اظہار کیا۔

برطانوی صحافی، فلمساز اوررائٹر ساجد وردا کی جانب سے کچھ عرصہ قبل تشکیل دی جانے والی ’ یوکے مسلم فلم’ کا اہم مقصد مسلمان اداکاروں، فلمسازوں، تکنیکی عملے سمیت انفلوئنسرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یوکے مسلم فلم کے تحت دنیا بھر کے مسلمان فلم رائٹرزو کو مالی معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے، اس حوالے سے دنیا بھرسے آنے والے آئیڈیاز میں سے جیوری بہترین منتخب کرکے فنڈ فراہم کرتی ہے۔

تنظیم جلد برطانیہ میں پہلے ‘انٹرنیشنل مسلم فلم فیسٹیول’ کا انعقاد کرے گی جس میں دنیا بھر سے مسلمان فلمسازو شوبز سیلیبرٹیزکو اپنے پراجیکتس دکھانے کا موقع ملے گا۔

Mehwish Hayat

Ms. Marvel

UK Muslim Film