Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

واقعہ خان پور ریلوے اسٹیشن کے قریب سٹی پھاٹک پر پیش آیا۔
شائع 05 اگست 2022 09:20am
ریلوے انتظامیہ کی طرف سے امدادی کام شروع کردیا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ریلوے انتظامیہ کی طرف سے امدادی کام شروع کردیا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہورسے کراچی جانے والی مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

واقعہ خان پور ریلوے اسٹیشن کے قریب سٹی پھاٹک پر پیش آیا جہاں حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کی طرف سے امدادی کام شروع کردیا گیا جبکہ سکھر سے ریلیف ٹرین بھی روانہ ہوچکی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے ٹریک کو بحال کرنے میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔