Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشپا راج آخر جھکنے پر مجبور، ڈائریکٹر نے گھٹنے ٹیک دئیے

پشپا کو دوسرا پارٹ مشکلات کا شکار ہوگیا، ڈائریکٹر مجبور۔۔۔
اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 10:30pm

بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری میں پروڈیوسرز کی جاری ہڑتال کی وجہ سے کئی فلموں کی پروڈکشن روک دی گئی ہے، جن میں الو ارجن کی "پشپا 2" یا "پشپا: دی رول" جو کہ کامیاب فلم "پشپا: دی رائز" کا سیکوئل ہے، بھی شامل ہے۔

قبل ازیں فلم سازوں نے اگست کے تیسرے ہفتے میں فلم کو فلور پر لے جانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اب انہوں نے اسے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشپا کے پروڈیوسر وائی روی شنکر نے تصدیق کی ہے کہ وہ ہڑتال ختم ہونے اور معاملے کے حل ہونے کا انتظار کریں گے۔

تیلگو فلم انڈسٹری کے پروڈیوسرز نے فلم کی تمام شوٹنگز کو اس وقت تک روکنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ کچھ مسائل حل نہیں ہو جاتے۔

ان میں پیداواری لاگت میں اضافہ، باکس آفس کی تعداد میں کمی، ٹکٹ کی قیمتوں پر ضابطے اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کا غلبہ شامل ہے۔

قدرتی طور پر، تمام فلمیں بشمول الو ارجن کی سب سے زیادہ منتظر "پشپا: دی رائز" کا سیکوئل "پشپا: دی رول" ہولڈ پر ہے۔

وائی روی شنکر کا کہنا ہے کہ نے ہمارے یہاں تیلگو انڈسٹری میں ہڑتال جاری ہے۔ ایک بار ہڑتال ختم ہونے کے بعد، ہم اگست کے آخر سے، یا جب بھی ہڑتال ختم ہو گی، فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم شوٹنگ نہیں کر سکتے کیونکہ چیمبر نے پروڈیوسر کے مسئلے کے لیے ہڑتال کی کال دی تھی۔

دوسری جانب الو ارجن نے واضح طور پر "پشپا 2" کیلئے تیاری شروع کر دی ہے، اور ان کی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ خوب وائرل وہ رہی ہے، جس میں انہیں سگار پکڑے ہوئے ایک اتہائی مختلف اور اسٹائلش روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

درحقیقت، الو ارجن بظاہر "پشپا 2" کے لیے ایک نہیں بلکہ دو لُکس کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں۔ پشپا کو لیکر تازہ ترین رپورٹس کے مطابق نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ پریمانی نے بھی یہ فلم کو سائن کرلی ہے۔

پشپا میں نئی اداکاروں کی انٹری

پشپا کے حوالے سے تازہ خبر یہ بھی ہے کہ اداکارہ پریامانی 'پشپا: دی رول' میں اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے اسکرپٹ کو سنا اور بغیر کسی تاخیر کے حامی بھر دی۔

رپورٹس کے مطابق وہ فلم میں وجے سیتھوپتی کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

اس سے قبل بھی یہ خبریں آئی تھیں کہ فلم کے پہلے حصے میں وجے سیتھوپتی سے فاریسٹ آفیسر کے کردار کے لیے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن اس وقت دوسری فلم کی شوٹنگ کی تاریخ میں تنازعے کے باعث وہ یہ کردار ادا نہیں کر سکے تھے۔

اب فلم ساز اور ماسٹر فیم اداکار کو "پشپا 2" میں شامل کیا گیا ہے، جس میں ان کے ساتھ پریامنی نظر آئیں گی۔ تاہم دونوں جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پریامنی کو آخری بار رانا دگگوبتی اور سائی پلوی کی فلم "وراتا پروم" میں نظر آئی تھیں۔ اس میں انہوں نے "کامریڈ بھارتکا" کا کردار ادا کیا تھا اور اس فلم کو کافی ُذیرائی ملی تھی۔

پشپا کے علاوہ، پریامنی کے پاس نصف درجن فلمی پروجیکٹ ہیں، جن میں سے کچھ جاری ہیں اور کچھ پوسٹ پروڈکشن اور پری پروڈکشن میں ہیں۔

پریمانی نے ساؤتھ کے علاوہ "رخت چرترا 2"، "راون" اور "میدان" جیسی ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Pushpa: The Rule

Pushpa: The Rise

Allu Arjun

Vijay Sethupathi

Release Date