Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر ریفرنس واپس لے لیا

سکندر سلطان راجہ کے خلاف دائر ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوراً بعد ہی واپس لے لیا گیا۔
شائع 04 اگست 2022 05:56pm
آرٹ ورک: سفیرالہٰی قریشی
آرٹ ورک: سفیرالہٰی قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا گیا ریفرنس واپس لے لیا۔

سکندر سلطان راجہ کے خلاف دائر ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوراً بعد ہی واپس لے لیا گیا۔

واپس لئے گئے ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونے کے نقاط شامل کرنے اور مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گئے ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے، اس لیے ان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی تھی، چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا تھا، اور ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

ریفرنس میں حکومتی اتحادیوں کی چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا۔