Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان تحریک کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، ریڈ زون سیل

ضلعی انتطامیہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے
اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 10:56am
اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، تصویر فیس بک
اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، تصویر فیس بک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی کال دینے بعد ریڈ زون سیل کردیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو نادرا چوک پر احتجاج کی اجازت نہیں دی بلکہ ایف نائن پارک یا ایچ نائن گراؤنڈ کا آپشن دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں اجتماع کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

ضلعی انتطامیہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، جبکہ راستوں کی بندش سے جڑواں شہروں کے باسی مشکلات کا شکار ہیں۔

تاہم ممکنہ احتجاج کے پیش نظرریڈ زون میں اسلام آباد پولیس،رینجرز اور ایف سی کے دوہزارجوان تعینات ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان حلفی کو غلط قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان شوکاز نوٹس جاری کیا اور قراردیا کہ پاکستان تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈز لینا ثابت ہوتا ہے۔