Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت کا عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں کئی چارجز کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے
اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 10:55am
کئی چارجز کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔ فوٹو — فائل
کئی چارجز کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی، صوبائی عہدیداروں کے خلاف ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے قانونی کارروائی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پورے پاکستان میں مختلف ٹیمیں بیک وقت کارروائی کریں گی، عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں کئی چارجز کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں عمران خان کی نا اہلی کے لئے قانونی کارروائی کرنےکا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھیوں بشمول اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، شاہ فرمان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس کے علاوہ پنجاب کے سابق سینئر وزیر میاں محمود الرشید، نجیب ہاروں، سیما ضیاء اور رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ کے 4 ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پارٹی مرکزی فنانس بورڈ کے 6 ارکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔

pti

Federal govt

FIA

imran khan

corruption case