Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کی تباہی سے چند لمحے قبل لی گئی “آخری سیلفی” کیسی ہوگی؟

مصنوعی ذہانت کے حامل پروگرام نے دنیا کے خاتمے سے چند ساعتوں قبل لی گئی آخری تصاویر کی منظر کشی کی ہے، جنہیں دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں
شائع 03 اگست 2022 05:03pm
تصویر بزریعہ ایلیمی
تصویر بزریعہ ایلیمی

یہ تصور کرنا بالکل ناممکن لگتا ہے کہ روئے زمین کی تباہی سے قبل لی گئی آخری سیلفیاں کیسی ہوں گی۔

لیکن ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) امیج جنریٹر نے اس خیال کو ممکن بنا دیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے حامل اس امیج جنریٹر پروگرام نے دنیا کے خاتمے سے چند ساعتوں قبل لی گئی آخری تصاویر کی منظر کشی کی ہے، جنہیں دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں۔

ٹک ٹاک پر موجود “روبوٹ اوورلوڈز” نامی اکاؤنٹ پر صارفین کی فرمائش اور اشاروں کی بنیاد پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔

یہ خوفناک تصاویر DALL-E 2 نامی ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس امیج جنریٹر کے ذریعہ تیار کی گئی ہیں۔

“روبوٹ اوورلوڈز” نے چار تصاویر بنائی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ انسان مختلف آتش گیر اور خوفناک پس منظر کے سامنے کھڑے ہیں۔   ان تمام ہیبت ناک تصاویر میں انسانوں کو بڑی آنکھوں، لمبی انگلیوں اور بگڑے ہوئے چہروں والا دکھایا گیا ہے۔

@robotoverloards Asking an Ai to show the last selfie ever taken in the apocalypse Part: 3 #apocalypse#scary#horror#foryoupage #fyp #ai#midjourney #dalle2 ♬ It's Just a Burning Memory - The Caretaker
ایسا لگتا ہے کہ تمام مسخ شدہ ڈھانچہ نما انسان کسی نہ کسی طریقے سے کیمروں کی جانب دیکھ رہے ہیں، اور ان کے پس منظر میں تباہی پھیلی ہوئی ہے۔
@robotoverloards Asking an Ai to show the last selfie ever taken Part: 2 #horror#scary#ai#dalle2 #midjourney #foryoupage ♬ It's Just a Burning Memory - The Caretaker

تصاویر میں ایک خوفناک ڈھانچے جیسی شخصیت کے گرد دھوئیں کے بادل بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

@robotoverloards Asking an Ai to show the last selfie ever taken #creepy#scary#ai#midjourney#dalle2 #foryoupage ♬ It's Just a Burning Memory - The Caretaker

پوسٹ کے کیپشن میں اے آئی امیج جنریٹر نے لکھا، “ اے آئی سے کہا گیا کہ وہ دنیا کی آخری سیلفی دکھائے۔“ اور اسے 12.7 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

تصاویر کو دیکھنے کے بعد 14 ہزار سے زائد نیٹیزنز نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔