Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا نے تمغوں کی سنچری مکمل کر لی

آسٹریلوی کھلاڑی اب تک 42 طلائی، 32 چاندی اور 32 کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں جبکہ ان کے کل میڈلز کی تعداد 106 ہے۔
شائع 03 اگست 2022 03:55pm
میڈلز ٹیبل پر کون سی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
میڈلز ٹیبل پر کون سی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے تمغوں کی سنچری مکمل کر لی۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی اب تک 42 طلائی، 32 چاندی اور 32 کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں جبکہ ان کے کل میڈلز کی تعداد 106 ہے۔

میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کا 86 میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جس میں انگلش کھلاڑی اب تک 31 گولڈ، 34 چاندی اور 21 کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ 26 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، کیویز اب تک 13 گولڈ، 7 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے اپنے نام کرسکے۔

میڈلزجیتنے کی دوڑ میں کینیڈا 46 میڈلز کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقا 16میڈلز کے ساتھ پانچویں اور بھارت 14 میڈلز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں ابھی تک ایک بھی میڈل اپنے نام نہیں کرسکا۔

Australia

birmingham

Commonwealth Games

Medals