Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر’وائی فائی’ جنت کےبجائے دوزخ میں ہوا تو آپ کہاں جائیں گے؟

سترحوروں کے ساتھ جنت کے باہر دھرنا دینے کا 'نادرخیال' بھی شیئرکردیاگیا
شائع 03 اگست 2022 02:27pm

سوشل میڈیا کا استعمال ہماری زندگیوں میں اس قدر لازم وملزوم ہوچکا ہے کہ جیسے زندہ رہنے کے لیے کھانا پانی، ادھر وائی فائی کے سگنلز یا انٹرنیٹ کی سہولت ختم ہوئی نہیں کہ زندگی کے سارے رنگ پھیکے پڑنے لگتے ہیں۔

اس تلخ حقیقت سے کوئی بمشکل ہی انکارکرپائے گا کہ فی زمانہ سگے رشتوں سے زیادہ اہمیت ‘سوشل میڈیا’ کودی جاتی ہے ، ایسے میں گلوکار شہزاد رائے ایک منفرد مگر ’انتہائی غور طلب ’ سوال لے کرآئے ہیں۔

شہزاد رائے نے انسٹاگرام پرویڈیو شیئرکی جس میں وہ شمالی علاقہ جات میں پُرفضا مقام پرموجود ہیں، گلوکارنے بتایاکہ وہ ایک انتہائی خوبصورت وادی میں موجود ہیں جہاں وائی فائی کے سگنلز بہت ویک ہیں۔

گلوکار کے ذہن میں ایک سوال آیا جو انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی پوچھا کہ ، “اگرمرنے کے بعد پتہ لگے کہ دوزخ میں وائی فائی ہے اور جنت میں نہیں تو لوگ کیا کریں گے۔ “

یہی سوال انہوں نے ویڈیو کے بغیر ٹوئٹرپربھی اٹھایا جس کی اصل رُوح کو بہت سے صارفین نے صحیح معنوں میں سمجھا تو بیشتر ایسے بھی تھے جنہوں نے اسے سرسری لیا۔

انسٹا اور ٹوئٹرپر کیے جانے والے چند تبصروں پر ایک نظرڈالیے۔

ٹوئٹرصارف نے شہزاد رائے پر واضح کیا کہ جنت اور دوزخ کسے متعلق بات کرنا کوئی مذاق نہیں ہے۔

Shehzad Roy

wifi