Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے وزیرقانون کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل کیا، فواد چوہدری

امید ہے کہ عدالت سے ہمیں انصاف مل جائے گا، حکومت الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، انہیں ڈر ہے کہ الیکشن ہوئے تو عمران خان جیت جائےگا، پی ٹی آئی رہنماء
اپ ڈیٹ 03 اگست 2022 02:25pm
الیکشن کمیشن کا ویب سائٹ پر فیصلہ تبدیل کرنا آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
الیکشن کمیشن کا ویب سائٹ پر فیصلہ تبدیل کرنا آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ویب سائٹ پر فیصلہ تبدیل کرنا آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پی ٹی آئی رہنماء فوادچوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیرقانون کے کہنے پر اپنے فیصلے کو تبدیل کیا، الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر بھی فیصلہ تبدیل کیا، فیصلہ تبدیل کرنا آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے، فیصلے پر سندھ کے ممبران کے دستخط بھی ہیں، فیصلے میں ریفرنس حکومت کو بھجوانے کا ذکر نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، کمیشن کے خلاف تادیبی کارروائی کی درخواست کریں گے، امید ہے کہ عدالت سے ہمیں انصاف مل جائے گا، حکومت الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، انہیں ڈر ہے کہ الیکشن ہوئے تو عمران خان جیت جائےگا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سقم کی بھرمار ہے، کمیشن نے پی ڈی ایم کے ٹول ہونے کا ثبوت دیا، الیکشن کمیشن نے کہا غیرملکیوں نے فنڈنگ کی، کیا الیکشن کمیشن نے غیرملکیوں کے بارے میں جانا؟کیا پی ٹی آئی سے کہا گیا تھا کہ وہ وضاحت دے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز حکومتی اتحادیوں نے 12 پریس کانفرنسز کی، 84 سیٹوں والے 155 سیٹوں والی جماعت پر پابندی کا کہہ رہی ہے، کل تحریک انصاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانا ان کے بس کی بات نہیں، قانون کے تحت کمیشن کے پاس ریفرنس بھیجنے کا اختیار نہیں۔

رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر مظہر کو بھی نان پاکستانی ڈیکلئیر کیا گیا، ڈاکٹر مظہر کی اہلیہ کا نام بھی سمیعہ ہے، یہ بھی پاکستانی ہیں، جنہیں غیرملکی کمپنیاں کہا گیا وہ سنگل اونر کمپنیز ہیں۔

pti leader

اسلام آباد

imran khan

Fawad Chaudhary