Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

آئی ایس پی آر نے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے اور سوار افسران کی شہادت کی تصدیق کردی۔
اپ ڈیٹ 03 اگست 2022 09:10am
تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر
تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے اور سوار افسران کی شہادت کی تصدیق کردی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے شہر لسبیلہ کے علاقے موسیٰ گوٹھ وندر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران اور اعلیٰ افسران نے شہادت قبول کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نمازِ جنازہ کراچی اور راولپنڈی میں کل ادا کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈئیر (متوقع میجر جنرل) امجد حنیف، بریگیڈئیر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہٰ منان اور نائک مدثر فیاض سوار تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نمازِ جنازہ کراچی اور راولپنڈی میں کل ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ ہیلی کاپٹر میں سوار لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کون تھے؟

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں امدادی کاموں کے مشن پر تھا، کور کمانڈر سیلاب متاثرین کے ریلیف آپریشن کی نگرانی کررہے تھے۔