وزیراعلیٰ سندھ مراد کے خلاف نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد کردی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نااہلی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لارجر بینچ بنانا اب تاریخ بن گئی، جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی مرکزی کیس سننے والے ججز میں شامل تھے، ان کو نظر ثانی بینچ کیس میں شامل نہیں کیا گیا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی دستیاب ہیں، انہیں بینچ میں شامل کر لیتے ہیں۔
چیف جسٹس نے وکیل حامد خان سے مخاطب ہوئے کہا کہ آپ میرے ساتھ ملاقات کریں، لارجر بینچ پر گفتگو کر لیتے ہیں۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے مرادعلی شاہ کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
Comments are closed on this story.