Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرار داد منظور

ٹھوس شواہد کی بنیاد پر الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں ایک قابل قبول و غیر متنازعہ الیکشن کمیشن کی تشکیل کریں
شائع 01 اگست 2022 09:07pm
حکومت کو قرار داد لانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ فوٹو — فائل
حکومت کو قرار داد لانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ فوٹو — فائل

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف قرار منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے صوبائی اسمبلی میں قرار داد پیش کی جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں فلفور طور پر عام انتخابات کا آزادانہ اور شفاف انعقاد کیا جائے۔

قرار داد پیش کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں ایک قابل قبول و غیر متنازعہ الیکشن کمیشن کی تشکیل کریں۔

قرار داد پر اپوزیشن نے تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب قرارداد لے کر آتے ہیں تو پھر ہمارے جواب بھی سُننے کی ہمت کریں، حکومت کو قرار داد لانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

pti

KPK

Sikandar Sultan Raja