Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: عمارت کی 17ویں منزل سےگرنے والے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

پولیس نے عادل کے سات دوستوں کو حراست میں لے لیاہے
شائع 01 اگست 2022 04:17pm
مقتول کی شناخت 28 سالہ عادل مسعود کے نام سے ہوئی، تصویر کینوا
مقتول کی شناخت 28 سالہ عادل مسعود کے نام سے ہوئی، تصویر کینوا

کراچی کےعلاقے ڈفینس دودریا کے قریب رہائشی عمارت کی 17 ویں منزل گرکر نوجوان کی پُراسرار ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 28 سالہ عادل مسعود کے نام سے کی گئی، جوگلستان جوہر کا رہائشی تھا۔ واقعے کا مقدمہ ورثا کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا۔

عادل کے دوستوں نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ سب فلیٹ پرموجود تھے اورنشہ کررہے تھے، انہیں معلوم نہیں عادل کس وقت بالکونی سے گرگیا۔ پولیس نے عادل کے سات دوستوں کو حراست میں لے لیاہے۔

نوجوان نے حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سے بی بی اے کی تعلیم مکمل کی تھی اور والدہ بیرون ملک جبکہ بہن لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔

عادل کی بہن نے اس کے دوستوں پر قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ دوستوں نے ایک رات کے لئے فلیٹ 25 ہزار روپے کرائے پر حاصل کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب پیش آیا لیکن پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

karachi

murder case