Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین اور پاکستان باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے، آرمی چیف

چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے 95واں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
شائع 01 اگست 2022 02:01pm
آرمی چیف  نے پی ایل اے کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈی این ڈی
آرمی چیف نے پی ایل اے کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈی این ڈی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنی لچک کو ثابت کیا، پی ایل اے اور پاک آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں، چین اور پاکستان باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے 95واں یوم تاسیس پر جی ایچ کیومیں تقریب کا اہتمام کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ، چینی سفارتخانے کے حکام کے علاوہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے پی ایل اے کی یوم تاسیس کی تقریب پر آرمی چیف سےاظہار تشکر کیا۔

تقریب سے خظاب میں چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک ہرموسم کے دوست ، آہنی بھائی اور اسٹریٹجک پارنٹرزہیں،چین اور پاکستان کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا جو باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے، پاک چین فوجی تعاون کے فروغ کے لیے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پی ایل اے کو یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کی افواج اور عوام کے درمیان گہرے تعلقات کے مختلف پہلووٴں پر روشنی ڈالی۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے چین کے دفاع، سلامتی اور قوم کی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑیں گہری ہیں،تعلقات یونین اور ہمہ جہتی ہیں جو چیلنجز کے دوران اہم ثابت ہوئے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پی ایل اے اور پاک آرمی “برادرز ان آرمز” ثابت ہوئے ہیں ،ہمارے تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

rawalpindi

ISPR

pakistan army

GHQ