Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن: یاسرشاہ کون سی ٹیم کا حصہ ہوں گے؟

یاسر شاہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں منتخب کیا گیا ہے، جس کے بعد اسکواڈ میں پلیئرز کی تعداد 20 ہوگئی۔
شائع 01 اگست 2022 12:27pm
یاسر شاہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں منتخب کیا گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
یاسر شاہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں منتخب کیا گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسرشاہ کشمیرپریمیئرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے میرپوررائلز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

یاسر شاہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں منتخب کیا گیا ہے، جس کے بعد اسکواڈ میں پلیئرزکی تعداد 20 ہوگئی۔

چیئرمین عبدالواجد نے یاسرشاہ کواسکواڈ میں خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ یاسرشاہ جیسے تجربہ کار اسپنر کے آنے سے میرپور رائلز کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہوگا۔

lahore

yasir shah

Kashmir Premier League

2nd Edition

mirpur royals