Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان نے اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ اٹھا لیا

اداکارنے دھمکیاں ملنے کے بعد بکتر بند اور بلٹ پروف لینڈ کروزرکو بھی اپ گریڈ کرلیا ،
اپ ڈیٹ 01 اگست 2022 03:49pm
سلمان خان تصویر/فائل
سلمان خان تصویر/فائل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ لائسنس کا اجراء کردیا گیا ہے۔

حال میں سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیزخط موصول ہونے کے بعد سیکورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ ماہ ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد لائسنس جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ سلمان اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھنا چاہتے ہیں۔

ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ سلمان خان نے دھمکیوں کے بعد سے ہی بکتر بند اور بلٹ پروف لینڈ کروزر کو اپ گریڈ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی نامی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں۔

Salman Khan

Bollywood

ٰIndia