Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق

علاقہ مکینوں نے ریسکیو کرکے 6 افراد کی لاشیں نکالنے کے علاوہ 4 بچوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کوٹلی منتقل کیا،جہاں چاروں بچے انتقال کرگئے ۔
شائع 01 اگست 2022 08:57am
نالے میں طغیانی اور اندھیرے کے باعث رضا کاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
نالے میں طغیانی اور اندھیرے کے باعث رضا کاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پونچھ : آزاد کشمیر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 7 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جاں بحق ہوگئے۔

ضلع پونچھ میں ہجیرہ کے نواحی علاقے تائی کے مقام پر شدید بارش کے باعث ملک افسر کے مکان کی چھت گرگئی، جس میں موجود 10سے زائد افراد ملبے کے نیچے دب گئے ۔

اس المناک واقعے میں 10افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ علاقہ مکینوں نے ریسکیو کرکے 6 افراد کی لاشیں نکالنے کے علاوہ 4 بچوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کوٹلی منتقل کیا، جہاں چاروں بچے انتقال کرگئے۔

مکان گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں نورین بیگم، نسرین بیگم، نئیر، تانیہ، انیلہ، وقاربیگم، انشاد، زوئیا، نعمان اور زونیہ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پونچھ کے مطابق نالے میں طغیانی اور اندھیرے کے باعث رضا کاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری طرف بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے بعد دریائے پونچھ میں کوٹلی آزاد کشمیر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد انتظامیہ کو ہائی الرٹ کرکے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

azad kashmir

Rain

house roof collapse