Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا

پیٹرول ,ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کے لیے ہے
اپ ڈیٹ 01 اگست 2022 09:28am
کمی کے بعد پیٹرول آج سے 227 روپے 29 پیسے کا ہوگیا۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کردی گئی مگر ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے بڑھادیے گئے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 12 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

کمی کے بعد پیٹرول آج سے 227 روپے 29 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 244 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 201 روپے 7 پیسے اور لائٹ ڈیزل 191 روپے 32 پیسے میں فی لٹر ملے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15روز کے لیے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ردوبدل کیا گیا ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

OGRA

Federal govt

اسلام آباد

petroleum prices

Petrol Diesel Price