Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جوڈیشل کمیشن اجلاس کے اعلامیے پر اٹارنی جنرل کا مؤقف بھی سامنے آگیا

اٹارنی جنرل نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے سے متضاد خط چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور ممبران جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیا۔
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2022 04:10pm
جسٹس طارق مسعود نے جو بات کی میں نے 2 ٹوک انداز میں ان کی حمایت کی، اشتر اوصاف
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
جسٹس طارق مسعود نے جو بات کی میں نے 2 ٹوک انداز میں ان کی حمایت کی، اشتر اوصاف فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن اجلاس کےاعلامیے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کے بعد اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف جو کہ اس وقت علاج کیلئے بیرون ملک موجود ہیں ۔

اٹارنی جنرل نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے سے متضاد خط چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور ممبران جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیا۔

اشتراوصاف نے خط میں مؤقف اپنایا کہ جسٹس طارق مسعود نے جو بات کی میں نے 2 ٹوک انداز میں ان کی حمایت کی۔

یاد رہے جسٹس طارق مسعود نے سنیارٹی کا اصول نظر انداز کرنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے نامزد ججز کے نام مسترد کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ نامزد ججوں کی عزت کی خاطر ان کے کوائف پر رائے دینے سے اجتناب کیا۔

Chief Justice

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Attorney General

justice qazi faiz esa

Ashtar Ausaf

justice tariq masood