پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا امکان ہے، لیوی بڑھانے کی صورت میں یہ اضافہ 23 روپے تک پہنچ سکتا ہے، حتمی فیصلہ آج ہوگا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول 10روپے اور ڈیزل 17 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے۔
پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر لیوی بڑھائی گئی تو اضافہ 15 روپے جبکہ ڈیزل پر لیوی لگانے کی صورت میں 23 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق 2 تجاویز تیار کی ہیں، قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعداعلان آج ہوگا جبکہ رات 12بجے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔
Comments are closed on this story.