Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوکرین جنگ کے بعد روس اور امریکا کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ

امریکا نے روس سے زیرِ حراست دو امریکیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
شائع 30 جولائ 2022 09:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین جنگ کے بعد روس اور امریکا کے درمیان پہلا باضابطہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں امریکا نے روس سے زیرِ حراست دو امریکیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور روسی ہم منصب سرگئی لارووف کے ٹیلیفونک رابطے میں روس یوکرین جنگ اورقیدیوں کے تبادلے پر بات چیت ہوئی۔

غیر ملکی نیوزایجنسی کے مطابق امریکا نےمعاہدے کے تحت پچیس سال سےقید روسی قیدیوں کی رہائی پر رضامندی ظاہر کی، ساتھ ہی روس سے زیر حراست دو امریکیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کردیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر سفارت کاری اپنانے پر زور دیا۔

روسی وزیرخارجہ نےمزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی یوکرین کی فوجی امداد کے باعث جنگ طویل ہوئی اور جانی نقصان بڑھا۔ امریکی پابندیوں نے خوراک کی عالمی صورتِ حال کو پیچیدہ کیا۔

Antony Blinken

ukraine russia war

Sergie Lavrov