Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

16 سال تک مسلسل حاملہ رہنے والی خاتون

16 سال تک مسلسل حاملہ رہنے والی خاتون کے گھر 12 بچوں کی پیدائش
شائع 30 جولائ 2022 08:39pm
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز

سولہ سال تک مسلسل حاملہ رہنے والی 12 بچوں کی ماں آئرس پرنیل اب اس حقیقت کے ساتھ “ایڈجسٹ” کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ اب ماں نہیں بن سکیں گی۔

آئرس پرنیل ایک 38 سالہ خاتون ہیں جنہوں نے 2004 سے 2019 کے درمیان ہر سال ایک بچے کو جنم دیا، اس کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک اور بچہ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

@mrsstorm11 I'm still adjusting to me not being pregnant.#momof12 #fyp #viral #foryou ♬ original sound - Iris Purnell

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم آئرس ایک متقی عیسائی ہیں اور اپنے دیرینہ شوہر کورڈیل کے ساتھ رہتی ہیں۔

 آئرس اور کورڈیل اپنے 12 بچوں کے ساتھ (تصویر: نیویارک پوسٹ)
آئرس اور کورڈیل اپنے 12 بچوں کے ساتھ (تصویر: نیویارک پوسٹ)

آئرس نے نیویارک پوسٹ کو دئیے گئے ایک انٹریو میں بتایا کہ “میرے تمام حمل آسان نہیں تھے، میرے چھ سی سیکشن تھے۔ لیکن حاملہ ہونے سے مجھے روحانی بلندی عطا ہوئی۔ میں نے صبر کرنا سیکھا۔”

 آئرس اور کورڈیل اپنے 12 بچوں کے ساتھ (تصویر: نیویارک پوسٹ)
آئرس اور کورڈیل اپنے 12 بچوں کے ساتھ (تصویر: نیویارک پوسٹ)

آئرس اکثر فیملی ڈانس کی ویڈیوز اپنے مقبول یوٹیوب چینل اور ٹک ٹاک پیجز پر شیئر کرتی ہیں۔

@mrsstorm11 I love this dance so muchHow did we do?DC @mooyamusunga #parentsof12 #viral #fyp #foryou ♬ Tour Du Monde - Samy Lrzo

TikTok

Pregnant Woman