Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

اپوزیشن کے امیدوار نے کاغذات ہی جمع نہ کرائے
شائع 30 جولائ 2022 05:36pm
تصویر: ٹوئٹر/واثق قیوم
تصویر: ٹوئٹر/واثق قیوم

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے اپوزیشن کے امیدوار نے کاغذات ہی جمع نہ کرائے۔

راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کا وقت ختم ہوچکا ہے، قانونی طور پر واثق قیوم اب بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔

واثق قیوم نے ڈپٹی اسپیکر کی خالی نشست کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔

جمعہ 29 جولائی کو دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی ہوگئی تھی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے واثق قیوم عباسی کو ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

deputy speaker punjab assembly

Wasiq Qayyum Abbasi

Raja Basharat