Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں بارش کی تباہ کاریاں، 100 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 43 مرد ، 51 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔
شائع 30 جولائ 2022 04:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ میں 20 جون سے شروع ہونے والے مون سون کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

30 جولائی تک صوبے میں بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں 100 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 43 مرد ، 51 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔

سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 41 افراد جان سے گئے، جن میں سے دس کا تعلق ملیر، سات کا کورنگی ، آٹھ کا ضلع جنوبی اور چھ کا ضلع شرقی سے تھا۔

حالیہ مون سون کراچی کے ضلع وسطی میں پانچ، ضلع غربی میں چار اور ضلع کیماڑی میں ایک شخص کی جان لے گیا۔

شہر میں 22 جون تا 30 جولائی 61 افراد مختلف حادثات کا شکار ہوئے، جن میں 18 مرد ، ایک عورت اور 22 بچے شامل ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ رواں برس مون سون ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں برسا رہا ہے، ماہ اگست میں بھی کراچی میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

جواد میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں 12 تا 14 اگست تیز بارشوں کا امکان ہے، ماہ اگست میں تین سے چار طاقت ور مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتے ہیں، ایک بار پھر شہر میں ریکارڈ بریکنگ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

sindh

death toll

Karachi Rain

monsoon rains