Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر: بیراج کے دروازوں سے مزید 8 لاشیں برآمد

12 روز کے دوران بہہ کرآنے والی نامعلوم لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی۔
شائع 30 جولائ 2022 04:21pm
سکھر بیراج ـــــــــــــ فوٹو (فائل)
سکھر بیراج ـــــــــــــ فوٹو (فائل)

طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث سکھر بیراج کے دروازوں سے مزید 8 لاشیں ملی ہیں

اس سے قبل، جمعرات کو سکھر بیراج کے 4 دروازوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں پھنسی ہوئی ملی تھیں۔

بیراج انتظامیہ کی جانب سے اطلاع دیے جانے پر سکھر اور روہڑی پولیس سمیت ریسکیو ٹیمیں لاشیں نکالنے کے لیے پہنچ گئیں۔

مزید 6 لاشیں بہہ کر آنے کے بعد 12 روز کے دوران بہہ کرآنے والی نامعلوم لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق میتیں تجہیزوتکفین کے لیے ایدھی رضاکاروں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

حکام پُریقین ہیں کہ لاشیں یہاں کسی دور دراز کے علاقے سے آئی ہیں کیونکہ فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

sindh

Sukkur

Dead Bodies

Sukkur Barrage