Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان حکومت کی ناراض بلوچوں کو مذاکرات کی دعوت

ڈنڈا نہیں اٹھانا پیار سے ناراض لوگوں کو ساتھ ملائیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت
شائع 30 جولائ 2022 03:49pm
تصویر بزریعہ ایسوسی ایٹڈ پریس
تصویر بزریعہ ایسوسی ایٹڈ پریس

حکومتِ بلوچستان نے ناراض بلوچوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ ڈنڈا نہیں اٹھانا پیار سے ناراض لوگوں کو ساتھ ملائیں گے۔

فرح عظیم نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا اپنے بلوچستان کیلئے واپس آجائیں، ملک دشمن عناصر کا آلہ کار نہ بنیں۔

بلوچستان حکومت کی ترجمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صوبے میں سیلابی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 120 اموات ہوچکی ہیں اور پانچ ہزار گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کیلئے 13 ہزار 250 شیلٹرز بنائے ہیں، 12 ہزار 225 ٹینٹ بھجوائے گئے ہیں۔ سیلاب سے کچھ علاقوں کی حالت بہت خراب ہے۔

فرح عظیم کا کہنا تھا کہ کرنل لئیق شہید سمیت کئی فوجی افسران اور جوان کو شہید کیا گیا، بیرونی سازشوں کا شکار لوگ آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ناراض بلوچ بھائیوں! اسلحے کے زریعے معاملات چلائیں گے تو بہت مشکل ہے، ہر معاملے کا حل بات چیت میں ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جنگ بند کرنے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے 250 افراد مسنگ پرسن کی لسٹ میں شامل ہیں، جلد یہ مسئلہ بھی حل ہوگا۔

بلوچستان

missing person case

Farah Azeem Shah