Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہروز سبزواری نے صدف کنول کےلیے دُعا کی درخواست کردی

میری اہلیہ گھر پر آرام کر رہی ہیں، کیونکہ اب ان کے آرام کرنے کے دن ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ سب صدف کے لیے دعا کریں، شہروز سبزواری
شائع 30 جولائ 2022 05:09pm

پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی اہلیہ صدف کے لیے دعا کریں، کیونکہ وہ جلد اچھی خبر دینے والی ہیں۔

شہروز کو حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ‘اوریو گرینڈ ایونٹ’ میں دیکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ گھر پر آرام کر رہی ہیں، کیونکہ اب ان کے آرام کرنے کے دن ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ سب صدف کے لیے دعا کریں کیونکہ ہم انشاء اللہ بہت جلد خوشخبری سنانے والے ہیں۔

شہروز سبزواری نے مزید کہا کہ وہ اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق وہ بچوں سے محبت کرتے ہیں ہے۔

شہروز کا کہنا تھا کہ میں اس دن کا انتظار نہیں کر سکتا جب میں اپنے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں سے کہوں گا کہ وہ مجھے کچھ دنوں کے لیے چھٹی دیں۔ میں 24/7 بچوں کی دیکھ بھال کر سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے اداکارہ سائرہ یوسف سے 21 اکتوبر 2012 کو شادی کی اور ان کا نکاح کراچی میں ایک نجی تقریب میں ہوا، جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

انہوں نے 29 فروری 2020 کو اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔ بعدازاں طلاق کا اعلان بھی کردیا۔

31 مئی 2020 کو شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی۔

Sadaf Kanwal

Shehroz Sabswari