Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی عوام شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے آپریشن کے دوران شہادت قبول کرنے والے حوالدار ہدایت اللہ کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اس کے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شائع 30 جولائ 2022 12:28pm
وزیراعظم شہباز شریف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فوٹو (فائل)
وزیراعظم شہباز شریف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فوٹو (فائل)

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

اے پی پی مطابق وزیراعظم نے آپریشن کے دوران شہادت قبول کرنے والے حوالدار ہدایت اللہ کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اس کے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے نائیک میر محمد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ کیچ سے پنجگور کی جانب موٹر سائیکلوں پر دہشت گرد گروپ کی نقل و حرکت کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ “سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

بلوچستان

security forces

terrorists

Prime Minister

Kech