Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامن ویلتھ گیمز: بارباڈوس نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے دی

حریف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں کیکا نائٹ اور ہائلی میتھیو کی نصف سنچریوں کی بدولت چار وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔
شائع 30 جولائ 2022 10:19am
کیکا نائٹ نے پاکستان کیخلاف 56 گیندوں پر 62 رنز بنائے: فوٹو: اسکرین گریب
کیکا نائٹ نے پاکستان کیخلاف 56 گیندوں پر 62 رنز بنائے: فوٹو: اسکرین گریب

کامن ویلتھ گیمز کے ویمن کرکٹ ایونٹ میں بارباڈوس نے پاکستان کو 15رنز سے شکست دے دی، ندا ڈار کی ناقابل شکست نصف سنچری پاکستان ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

ایجبیسٹن کے تاریخی سٹیڈیم میں پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا، حریف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں کیکا نائٹ اور ہائلی میتھیو کی نصف سنچریوں کی بدولت چار وکٹوں پر 144 رنز بنائے، فاطمہ ثنا نے دو اور ڈیانا بیگ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بارباڈوس کے رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم کی چار کھلاڑی 49 کے سکور پر آوٹ ہو گئیں، اور مقررہ 20 اوورز میں پاکستان ٹیم 6 وکٹوں پر 129 رنز پر ڈھیر بن گئی، ندا ڈار نصف سنچری بنا کر ناقابل تسخیر رہیں۔

قومی ویمن ٹیم اتوار کو اپنا اہم ترین میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

cricket

Commonwealth Games

Pakistan Vs Barbados

Women's