Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

جمعہ کے روزانٹربینک میں 57 پیسے کمی کے بعد ڈالر 239 روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2022 06:15pm
امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 250 روپے ہے۔ فوٹو — اے ایف پی
امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 250 روپے ہے۔ فوٹو — اے ایف پی

ملکی تبادلہ منڈیوں میں آج ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک میں 57 پیسے کمی کے بعد ڈالر 239 روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز میں ڈالر کے بھاؤ میں 9 روپے 47 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 250 روپے ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 92 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 239 روپے 94 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

dollar rates

Pakistani currency