Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طوفانی بارش اور سیلاب: دریائے سندھ سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

سکھربیراج کے 32 نمبر دروازے پر دو لاشیں پھنسی ہوئی ہیں، 50 نمبر دروازے پر خاتون اور 60 نمبر دروازے پر مرد کی لاش موجود ہے۔
شائع 29 جولائ 2022 02:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دریائے سندھ سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج خاتون سمیت مزید چار لاشیں بیراج میں بہہ کر آگئیں۔

سکھربیراج کے 32 نمبر دروازے پر دو لاشیں پھنسی ہوئی ہیں، 50 نمبر دروازے پر خاتون اور 60 نمبر دروازے پر مرد کی لاش موجود ہے۔

انتظامیہ نے بیراج پر ٹریفک بند کرکے ریسکیو کا کام شروع کردیا ہے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران بہہ کر آنے والی لاشوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

floods

Indus River

Sukker Barrage

Dead Bodies