Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمائما کی فلم میں سجل علی کی پہلی جھلک نے اندازے یقین میں بدل دیے

رپورٹس کے مطابق فلم جمائما کی عمران خان کے ساتھ محبت اورشادی کی کہانی سے متاثرہوکرلکھی گئی
شائع 29 جولائ 2022 01:50pm

جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم سے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی سجل علی کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

جمائما نے ٹوئٹر پرورائٹی میگزین کی خبرشیئرکرتے ہوئے لکھا ، “ہماری خوبصورت اور ٹیلنٹڈ سجل علی، فلم “ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ” میں پاکستانی اسٹار کی پہلی جھلک۔“

فلم میں سجل کا مشرقی اندازان خبروں کو مزید تقویت دے رہا کہ یہ فلم جمائما اور سابق وزیراعظم عمران خان کی محبت سے متعلق ہے جو شادی کے بعد طلاق پراختتام پزیر ہوئی۔

پاکستان شوبزانڈسٹری کی انتہائی باصلاحیت اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی سجل کے مداحوں نے فلم میں ان کی پہلی جھلک کو بےحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

فلم “ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ “ جمائما کے پروڈکشن ہاؤس انسٹنٹ پروڈکشنزکے تحت بطور پروڈیوسران کی پہلی فلم ہے جس کی کہانی بھی انہوں نے خود ہی تحریر کی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپورہیں جوبالی ووڈ کیلئے مسٹر انڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی فلمیں ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔

اس سے جمائما نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرسجل علی اوراسی فلم میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ فلم کے سیٹ پر کھینچی جانے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ، “مجھے جنوبی ایشیا کی ان 2 اسکرین لیجنڈز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا “۔

سجل اورشبانہ اعظمی کے علاوہ دیگرکاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکارشاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی عمران خان کے ساتھ محبت اورشادی کی کہانی سے متاثرہوکرلکھی گئی۔

Jemima Goldsmith

sajal aly

Aajal Ali