Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوڈلز کھانے کے بعد خاتون چل بسیں، وجہ انتہائی حیران کُن

خاتون کی طبیعت بگڑنے کے دوران ڈاکٹرزنے وجہ جان لی
شائع 04 اگست 2022 01:14pm
ایک ہفتے بعد خاتون کی موت ہوگئی، تصویر تندوری ہٹ
ایک ہفتے بعد خاتون کی موت ہوگئی، تصویر تندوری ہٹ

نوڈلز بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی مرغوب غذا ہے لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ورنہ آپ کی جان بھی جاسکتی ہے۔

بھارت میں ایک ایسا ہی حیران کُن واقعہ پیش آیا جس میں نوڈلز کی شوقین خاتون انہیں کھانے کے ایک ہفتے بعد دنیا چھوڑ گئی۔

ریکھا نشاد نامی 35 سالہ خاتون نوڈلز کھانے کے ایک ہفتے بعد انتقال کرگئی،کیونکہ ان میں شامل ٹماٹر چُوہوں کے زہر سے بھرے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملاڈ (مغربی) کے پاسکل واڑی میں پیش آیا، جہاں ریکھا نشاد اپنے شوہراور بہنوئی کے ساتھ رہتی تھیں۔

خاتون نے گھرمیں چُوہوں کو مارنے کے لیے کچھ ٹماٹر رکھے ہوئے تھے، جسے غلطی سے انہوں نے نوڈلز پکانےکے دوران ان میں شامل کر دیا تھا۔

زہریلے ٹماٹر سے بنے نوڈلز کھانے کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑی توانہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئیں۔

پولیس نے خاتون کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے رپورٹ درج کر لی۔

mumbai

ٰIndia

Noodles