Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘چین سے لیے گئے 2.3 میں سے 2 بلین ڈالر خرچ ہو چکے’

کوئی آپ کو تیل بیچنے کو تیار نہیں، اسد عمر
شائع 29 جولائ 2022 11:10am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ معیشت کی بگڑتی صورتِ حال تشویش ناک ہے، حالات پہلے ہی خراب تھے، اب مزید بگڑتے جارہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ دو ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالر کمی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ہفتوں میں چین سے لیے گئے 2.3 میں سے تقریباً 2 بلین ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔

اسد عمر کہتے ہیں کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی آرہی ہے، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کوئی آپ کو تیل بیچنے کو تیار نہیں، خدا کا واسطہ ہے پاکستان پر ظلم کرنا بند کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے مصنوعی نظام کو بغیر وقت ضائع کئے ختم کیا جائے۔

asad umar

economic crisis