Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری شجاعت کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

چوہری شجاعت کی صحت پارٹی فیصلوں پرنظرانداز ہوتی ہے، سینٹرل کمیٹی ق لیگ
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2022 09:44am
پانچ رکنی الیکشن کمیشن بنا دیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
پانچ رکنی الیکشن کمیشن بنا دیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل

مسلم لیگ (ق) کے سینٹرل کمیٹی اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدر کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لاہور میں کمیٹی اجلاس کے بعد ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

کامل علی آغا نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے الگ کردیا جائے کیونکہ ان کی صحت فیصلوں پر نظر انداز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں طے پایا گیا ہے کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو بھی فارغ کردیا گیا ہے، طارق بشیر سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے فوری الیکشن کروائے جائیں گے جس کے لئے پانچ رکنی الیکشن کمیشن بنا دیا گیا ہے۔

رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ پارٹی الیکشن میں جہانگیر جوجا ایڈووکیٹ چیف الیکشن کمشنر ہوں گے، اجلاس میں قرار داد پاس کی گئی ہے تحریک انصاف کے سبطین خان کواسپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے ووٹ ڈالا جائے گا۔

pti

Chaudhry Shujaat Hussain

PMLQ